کٹھ پتلیوں نے ایک پاکستان دو گروہوں میں تقسیم کر دیا، بلاول بھٹو کی حکومت پر تنقید

کٹھ پتلیوں نے ایک پاکستان دو گروہوں میں تقسیم کر دیا، بلاول بھٹو کی حکومت پر ...
کٹھ پتلیوں نے ایک پاکستان دو گروہوں میں تقسیم کر دیا، بلاول بھٹو کی حکومت پر تنقید

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مضبوط جمہوریت اورمضبوط پاکستان لازم وملزوم ہیں، کٹھ پتلیوں نے ایک پاکستان دو گروہوں میں تقسیم کر دیاہے،آئین پرعمل کے بغیرایک نہیں دوپاکستان چلتے رہیں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا،سابق صدر نے صدارتی اختیارات کو پارلیمان کے حوالے کیا۔آصف زرداری نے مفاہمت کے ذریعے وسیع و جامع حکومت تشکیل دی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے طویل وتاریخی جدوجہدکی ہے، ملک کی سلامتی اورترقی کی ضمانت جمہوریت ہے۔وفاقی جمہوریت ہی واحدقابل عمل نظام حکومت ہے،جمہوری نظام ہی حقوق کی پاسداری کویقینی بناسکتاہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے مخالف آواز کو دبانے کا مقصد جمہوریت کو کمزور کرنا ہے لیکن پیپلز پارٹی ناجائز حکومت کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی۔

مزید :

سیاست -