سٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی

سٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی
سٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) سٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر کی قیمت میں تاریخی اڑان کے بعد کمی سامنے آگئی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 70پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میںڈالر 169 روپے پر آگیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ تین مہینوں سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آج کاروبار کے دوان ڈالرانٹر بینک میں مہنگا ہونے بعد 169روپے 70پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

مزید :

بزنس -