پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، سیکرٹری کی بجائے ایڈیشنل سیکرٹری کے پیش ہونے پر کنوینر ایاز صادق برہم 

پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، سیکرٹری کی بجائے ایڈیشنل سیکرٹری کے پیش ہونے ...
پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، سیکرٹری کی بجائے ایڈیشنل سیکرٹری کے پیش ہونے پر کنوینر ایاز صادق برہم 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی ( پی اے سی ) کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری کی بجائے ایڈیشنل سیکرٹری کے پیش ہونے پر کنوینر ایاز صادق برہم ہو گئے ،ایاز صادق نے کہا کہ سیکرٹری نہ آئے تو دوسرے افسر کو اجازت لینی پڑتی ہے ،آپ کو پارلیمنٹ کی روایات کا علم نہیں ؟۔

پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونیر سردار ایاز صادق کی زیر سربراہی ہوا ، سیکرٹری جواد رفیق کی بجائے ایڈیشنل سیکرٹری اجلاس میں پیش ہوئے جس پر ایاز صادق نے کہا کہ جواد رفیق تو خود پارلیمنٹ میں رہ چکے ہیں ، کیا وہ نہیں جانتے ان کا ہونا ضروری ہے ۔پرنسپل اکاو¿نٹنگ آفیسر کے علاوہ یہاں کوئی نہیں جوابدہ ہو سکتا ، سیکرٹری ای سی سی اجلاس میں سیکرٹری گئے ہیں ، ای سی سی اس فورم سے بالا نہیں ۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ جواب نہ ملتا سیکرٹری کی سیلری ، انکریمنٹ روکنے کی سفارش کریں گے ، ای سی سی اجلاس کا فیصلہ کب ہوا تھا ، مجھے دستاویزی ثبوت دیں کہ ای سی سی میں ان کا ایجنڈا شامل ہے ، کیوں نہ وزارت صنعت کا کیس نیب کو دیا جائے ۔ یہ حقائق کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں ، اس کمیٹی کو مذاق نہ بنائیں ۔

مزید :

قومی -