پی آئی اے کو کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے کیش سپورٹ دینے کا فیصلہ

پی آئی اے کو کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے کیش سپورٹ دینے کا فیصلہ
پی آئی اے کو کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے کیش سپورٹ دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے پاکستا ن انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے ) کو عالمی وبا کورونا وائر س کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے کیش سپورٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دی گئی جبکہ سپیشل سیکیورٹی ڈویڑن کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری بھی منظور کر لی گئی ہے۔
اجلاس میں ای سی سی نے ایراءکے لئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوربھی کی ہے جبکہ آزاد کشمیر کو سال 2021-22 کے دوران گندم کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی ہے۔

مزید :

قومی -