قونصلر سید مصور عباس شاہ کے اعزاز میں پختون ویلفیئر اینڈ بزنس آرگنائزیشن کی طرف سے الوداعی دعوت کا اہتمام

قونصلر سید مصور عباس شاہ کے اعزاز میں پختون ویلفیئر اینڈ بزنس آرگنائزیشن کی ...
قونصلر سید مصور عباس شاہ کے اعزاز میں پختون ویلفیئر اینڈ بزنس آرگنائزیشن کی طرف سے الوداعی دعوت کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پختون ویلفیئر اینڈ بزنس آرگنائزیشن کی طرف سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے ایک قونصلر سید مصور عباس شاہ کے اعزاز میں الوداعی دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں قونصل جنرل حسن افضل خان، گیان چند، سلیم سلطان اور عبدالوہاب شیخ کے علاوہ خلیل بونیری، زبیر خان، نواز جدون، زاہد خان، چودھری خالد حسین، راجہ سرفراز، افتخار چودھری، میاں منیر ہانس، خرم خواجہ، زاہد علی اور وقار احمد کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر قونصلر سید مصور عباس شاہ کو ان کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور اعزازی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ سید مصور عباس شاہ پاکستانی قونصلیٹ دبئی میں اپنا عرصہ تعیناتی پورا کرنے کے بعد پاکستان واپس جارہے ہیں۔ لہٰذا پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے ان کے اعزاز میں الوداعی دعوتوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

اسی سلسلہ میں منعقدہ متذکرہ الوداعی تقریب میں کمیونٹی کے لوگوں اور پختون ویلفیئر اینڈ بزنس آرگنائزیشن کی طرف سے بھی مصور عباس شاہ کی قونصلیٹ میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سید مصور عباس شاہ نے بھی پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دبئی میں اپنے قیام کو کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔ پاکستانی کمیونٹی نے انہیں بے حد پیار دیا ہے۔ سید مصور عباس شاہ نے کہا کہ وہ پاکستان جاکر بھی دبئی کے لوگوں کو یاد رکھیں گے اور ان کے کام آنے کی کوشش کریں گے۔