عمرکوٹ:ایپکا پاپولیشن کے ملازمین کا اپنے مطالبات کےحق میں احتجاج

عمرکوٹ:ایپکا پاپولیشن کے ملازمین کا اپنے مطالبات کےحق میں احتجاج
عمرکوٹ:ایپکا پاپولیشن کے ملازمین کا اپنے مطالبات کےحق میں احتجاج

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )ایپکا پاپولیشن کے ملازمین کا اپنے مطالبات کےحق میں احتجاج و مظاہرہ ہمارے جائز مطالبات فوری تسلیم کیےجائیں آج ایپکا پاپولیشن کے ملازمین نے اپنے مطالبات کےحق میں ایپکا پاپولیشن کے ضلعی صدر محمد ابراہیم رند کی قیادت میں بڑی احتجاجی ریلی نکالی گی جو گشت کرتے ہوئے پریس کلب پہنچی ۔

پریس کلب کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے سے مختلف رہنماؤں محمد ابراھیم رند ،فدا حسین چانڈیو ،عبدالواحد سومرو طوطو بھیل ،ریجو مل وغیرہ نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پاپولیشن کے ملازمین سے سوتیلی ماں والا سلوک کیا جارہا ہے ہمارے ساتھ مسلسل ناانصافیاں کی جاری ہے ایپکا کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ہمارے جائز مطالبے تسلیم نہیں کیے جارہےہیں آیپکا پاپولیشن کے ضلعی صدر محمد ابراہیم رند ،بابو مالہی ،بھاگچند ، وغیرہ کا کہناتھا کہ محکمہ پاپولیشن کے ملازمین کو کورونا رسک الائونس ، تھر الائونس دیاجائے یوٹیلیٹی الائونس سوشل موبلائیزر کو "11"گیارہ اسکیل دیاجائے۔

محکمہ  پاپولیشن ملازمین کو اپگریڈیشن کرکےملازمین کوٹائم سکیل اور ڈیزٹ ایریا الاؤنس دیا جائے ایپکا پاپولیشن رہنماؤں کاکہناتھاکہ ہمارے جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیےجائیں ورنہ ہم وسیع احتجاج کرنےپر مجبور ہونگے پاپولیشن ملازمین نے اپنے مطالبات کےحق میں زبردست نعرے بازی بھی کی مظاہرے و احتجاج میں پاپولیشن ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -