نیوز ی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

نیوز ی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا
نیوز ی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوز ی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کرد یاگیا۔ بارہ رکنی سکواڈ کی قیادت بابرا عظم کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان کے فرائض سر انجام دیںگے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق 12رکنی سکواڈ میں فخر زمان، حارث روف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق شامل ہیں جبکہ محمد رضوان ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود بھی سکواڈکا حصہ ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ راولپنڈی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ 18 سال بعد پاکستان آنے والی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے ساتھ ایک روزہ اور ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

مزید :

کھیل -