الیکشن کمیشن کو آگ لگانے والے وزیروں پر بغاوت کا پرچہ ہونا چاہئے، کیپٹن (ر) صفدر کا مطالبہ

الیکشن کمیشن کو آگ لگانے والے وزیروں پر بغاوت کا پرچہ ہونا چاہئے، کیپٹن (ر) ...
الیکشن کمیشن کو آگ لگانے والے وزیروں پر بغاوت کا پرچہ ہونا چاہئے، کیپٹن (ر) صفدر کا مطالبہ

  

ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفد ر نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آگ لگانے والے وزیروں پر بغاوت کا پرچہ ہونا چاہئے،کنٹونمنٹ انتخابات میں عوام نے ووٹ پر پہرہ دیا اس لئے کوئی جادو نہیں چل سکااور ن لیگ جیت گئی۔
نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق لیگی رہنماکیپٹن (ر) صفد ر کا کہنا تھا کہا آج وزرا یہ کہہ رہے ہیں کہ اس الیکشن کمیشن کو آگ لگادیں،ایک وزیر سے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ’ الیکشن کمیشن کو ئی کسی فصل کی باقیات نہیں جسے آگ لگا دی جائے‘،انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر وزرا اپنے اداروں کو اس طرح آگ لگانے کی بات کریں کیا ا ن پر ’اے124 ‘نہیں لگتا؟، یہ بغاوت ہے۔
 2018کے عام انتخابات میں لوگوں نے شیر کو ووٹ دیاتھا لیکن پھر بھی بلا جیت گیا۔کنٹونمنٹ انتخابات میں کوئی تعویز گنڈانہیں چل سکا، یہاں کوئی جادو نہیں چل سکا، یہاں ووٹ کی طاقت تھی،چھوٹے پولنگ سٹیشنز پر عوام نے ان کو کور کیا ہو ا تھااور دیکھ لیں کہ پھر ن لیگ نے دو تہائی اکثریت حاصل کرلی۔