ججز بھی قانون سے بالا تر نہیں، سب کو اپنے اثاثوں کا جواب دینا ضروری ہے ، اسد عمر

ججز بھی قانون سے بالا تر نہیں، سب کو اپنے اثاثوں کا جواب دینا ضروری ہے ، اسد ...
ججز بھی قانون سے بالا تر نہیں، سب کو اپنے اثاثوں کا جواب دینا ضروری ہے ، اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ قانون سب سے بالا تر ہے ، ججز بھی قانون سے بالا تر نہیں، انہیں بھی اپنے اثاثوں کا جواب دینا ضروری ہے ، ایسا نہیں کہ ججز سے ان کے اثاثوں کاپوچھا جائے تو جواب ملے کہ یہ عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے ۔
جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی ٹرپل ون بریگیڈ یا ٹینکوں سے ممکن نہیں ، جمہوریت کی مضبوطی عوام کی بہتری سے ہوتی ہے ، ہر نظام می بہتری کی گنجائش ہوتی ہے ، جمہوریت کے فروغ کیلئے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ صحافت اور صحافی کی آزادی کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہو سکتی ، فواد چودھری یا کسی کے پاس بھی ایسا اختیار نہیں ہونا چاہئے کہ وہ کسی صحافی کو سچ بولنے سے روک سکیں ، 
جمہوریت جمہور کا نام ہے ، لیکن عوام کو جھوٹی خبروں سے گمراہ کرنے سے روکنا بھی فواد چودھری کا کام ہے ،اگر کسی جھوٹی خبر سے کسی پاکستانی کی عزت محفوظ نہیں یا معاشرے میں خرابی پھیل رہی ہے تو اس کا نظام ہونا چاہئے ۔

مزید :

قومی -سیاست -