نیب نے مضاربہ سکینڈل کے ملزم سیف الرحمان کو کل طلب کرلیا

نیب نے مضاربہ سکینڈل کے ملزم سیف الرحمان کو کل طلب کرلیا
نیب نے مضاربہ سکینڈل کے ملزم سیف الرحمان کو کل طلب کرلیا

  

راولپنڈ ی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے مضاربہ سکینڈل کے ملزم سیف الرحمان کو کل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی 24نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ ملزم سیف الرحمان نیب میں تین پیشیوں کے دوران کسی سوال کا جواب نہیں دے سکے، تینوں بار ریکارڈ کے بغیر پیش ہوئے اور کوئی تعاون بھی نہیں کیا۔

واضح رہے کہ سیف الرحمان سپریم  کورٹ سے عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے ملزم کو نیب سے تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مزید :

قومی -