63مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورز ی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی، ڈرائیور کو کتنا جرمانہ ہوا؟ جانئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 63مرتبہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو پکڑ لیا ہے جبکہ ڈرائیور کو 29ہزاروپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) منتظر مہدی نے بتایا کہ کار ڈرائیور نے33مرتبہ ٹریفک سگنل اور گیارہ مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی جبکہ 29 مرتبہ حد رفتار سے تجاوز کیا جس پر ڈرائیور کو29 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور گاڑی کو تھانہ میں بند کردیا گیا ہے۔
منتظر مہدی نے مزید کہا کہ21ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیاہے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں۔ای چالان کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے