’الیکٹرانک ووٹنگ کوئی خلائی کام نہیں‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشینوں کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا

’الیکٹرانک ووٹنگ کوئی خلائی کام نہیں‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشینوں کے ...
’الیکٹرانک ووٹنگ کوئی خلائی کام نہیں‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشینوں کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کرانے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کوئی خلائی یا اجنبی کام نہیں ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا نظام دنیا کے کئی ملکوں میں موجود ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ کے حوالے سے ابتدائی طور پر پارلیمنٹ سے قانون سازی ضروری ہے، پارلیمنٹ کا فیصلہ عوام کے مفاد میں ہوگا۔ فیصلے میں یہ بھی قرار دیا گیا ہے کہ دھاندلی سے پاک شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف درخواست قبل از وقت اور خدشات پر مبنی ہے، پٹیشنر الیکشن کمیشن کے اعتراضات کی کاپی فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت لے سکتا ہے۔ درخواست کو ابتدائی سماعت کے بعد فارغ کیا جاسکتا ہے۔