رمیز راجہ کے چیئر مین پی سی بی بنتے ہی محمد حفیظ ،سرفراز احمد ،وہاب ریاض اور اکمل برادران کو زور دار جھٹکا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے تاہم کرکٹر سرفراز احمد ، وہاب ریاض، محمد حفیظ، کامران اکمل اور عمر اکمل ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں۔محمد عامر کو ڈومیسٹک میں اے کیٹگری کا کنٹریکٹ دیا گیا تاہم انہوں نے اے کیٹگری کا کنٹریکٹ لینے سے انکار کر دیا۔اس حوالے سے قومی وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کے لیے رابطہ کیا تھا، پی سی بی سے کہا کہ پرفارمنس اور سنیارٹی کی بنیاد پر کنٹریکٹ دیا جائے، سارا ڈومیسٹک سیزن کھیلتا ہوں، اے پلس کیٹگری کا حقدار ہوں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بعض سینئر کھلاڑیوں نے گزشتہ برس بھی ایونٹس کے حساب سے کنٹریکٹ لیے، وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو کیٹگریزکے لحاظ سے تقسیم کیا گیا ہے۔