برٹنی سپیئرز کی ایرانی دوست سے منگنی، گلوکارہ کے 55 گھنٹے کے سابق شوہر نے حیران کن دعویٰ کردیا

 برٹنی سپیئرز کی ایرانی دوست سے منگنی، گلوکارہ کے 55 گھنٹے کے سابق شوہر نے ...
 برٹنی سپیئرز کی ایرانی دوست سے منگنی، گلوکارہ کے 55 گھنٹے کے سابق شوہر نے حیران کن دعویٰ کردیا
سورس: Instagram/Britney spears

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)تین روز قبل 39 سالہ امریکی گلوکارہ و اداکارہ برٹنی سپیئرز نے اپنے دیرینہ ایرانی نژاد دوست سام اصغری کے ساتھ منگنی کر لی تھی جس پر اب ان کے سابق شوہر جیسن الیگزینڈر کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے اور انہوں نے اس منگنی کو جعلی قرار دے دیا ہے۔
 میل آن لائن کے مطابق برٹنی سپیئرز نے خود سے 12سال چھوٹے سام اصغری کے ساتھ منگنی کا اعلان 13ستمبر کو کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے 70ہزار ڈالر مالیت کی4قیراط ہیرے کی انگوٹھی پہن رکھی ہوتی ہے۔سام اصغری فٹنس ٹرینر اور اداکار ہیں اور برٹنی کے ساتھ ان کی پرانی دوستی ہے۔ وہ برٹنی کی اپنے باپ کی گارڈین شپ سے نجات کے لیے بھی سرگرم عمل تھے۔
13ستمبر کو انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنی منگنی کا اعلان کیے جانے کے بعد گزشتہ روز ان کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ ہی ختم ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے سابق شوہر الیگزینڈر کی طرف سے یہ بیان بھی سامنے آ گیا ہے کہ سام اصغری کے ساتھ برٹنی کی منگنی جعلی ہے۔ 39سالہ الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ ”اگر اس کی سام کے ساتھ منگنی کی بات درست بھی ہے، تو بھی میں اسے تمام عمر کے لیے محبت کرتا رہوں گا۔“
رپورٹ کے مطابق الیگزینڈر اور برٹنی کی شادی 2004ءمیں ہوئی تھی جو محض 55گھنٹے کے لیے برقرار رہی اور پھر ان کی طلاق ہو گئی تھی۔ ان دونوں نے لاس ویگاس میں بھاگ کر شادی کی تھی تاہم بعد ازاں برٹنی سپیئرز کی ٹیم کے دباﺅ کے پیش نظر انہیں طلاق لینی پڑ گئی تھی۔
عدالت نے برٹنی سپیئرز کی ناقص ذہنی حالت کے پیش نظر اس کی گارڈین شپ اس کے باپ جیمز سپیئرز کو دے رکھی تھی، جس کی وجہ سے برٹنی اپنی مرضی سے کوئی بھی کام نہیں کر سکتی تھیں، انہیں باپ کی طرف سے بہت کم جیب خرچ دیا جاتا تھاا ور ہر چھوٹے سے کام کے لیے بھی انہیں اپنے باپ کی اجازت درکار ہوتی تھی۔اپنے باپ کی گارڈین شپ کے خلاف برٹنی نے کئی بار عدالت سے رجوع کیا اور ہر بار اس کے خلاف فیصلہ آیا تاہم اب خود جیمز سپیئرز نے گزشتہ دنوں گارڈین شپ ختم کرنے کی درخواست عدالت میں دے دی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب برٹنی کی گارڈین شپ ختم ہو جائے گی جس کے بعد وہ اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزار سکیں گی یا پھران کی مرضی کے کسی آدمی کو ان کا گارڈین بنایا جائے گا۔برٹنی نے اپنے باپ کی گارڈین شپ کی وجہ سے ہی اب تک شادی نہیں کی تھی، کہا جا رہا ہے کہ گارڈین شپ ختم ہوتے ہی برٹنی اور سام شادی بھی کر لیں گے۔

مزید :

تفریح -