پولیس آفیسر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس آفیسر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا
پولیس آفیسر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک پولیس آفیسر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق 40سالہ آفیسر جیمز اینکریٹ کو جنسی حملے کا نشانہ بننے والی اس خاتون کی مدد اور دیکھ بھال پر تعینات کیا گیا تھالیکن اس نے اس خاتون کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر لیا۔ اس کا خاتون کے ساتھ تعلق 10ماہ تک چلا اورپھر اس کے کرتوت کا بھانڈا پھوٹ گیا۔
رپورٹ کے مطابق جیمز کو ایک کمزور خاتون کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کے الزام میں حراست میں لے کر عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں گزشتہ روز اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کی طرف سے جرم کا اعتراف کرنے پر والور ہیمپٹن کراﺅن کورٹ کے جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ”تمہیں جس جذبات طور پر کمزور خاتون کی دیکھ بھال پر مامور کیا گیا تھا تم نے اس کی دگرگوں ذہنی حالت کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر لیا۔ تمہیں ذہنی طور پر قید کی سزا کے لیے تیار ہو جانا چاہیے۔“رپورٹ کے مطابق ملزم کو 18اکتوبر کو سزا سنائی جائے گی۔

مزید :

برطانیہ -