’کیا کرنا ہے، ابھی سوچوں گا !‘ ڈومیسٹک کنٹریکٹ کے حوالے سے محمد عامر کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

’کیا کرنا ہے، ابھی سوچوں گا !‘ ڈومیسٹک کنٹریکٹ کے حوالے سے محمد عامر کا ...
’کیا کرنا ہے، ابھی سوچوں گا !‘ ڈومیسٹک کنٹریکٹ کے حوالے سے محمد عامر کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامرکو بھی آفر کی ہے، وہ کہتے ہیں کہ انہیں بتائے بغیر کنٹریکٹ دیا گیا، سوچیں گے کیا کرنا ہے۔

پی سی بی کی طرف سے سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان کے بعد محمد عامر نے بیان دیا کہ انہیں بتائے بغیراے کیٹگری میں شامل کیا گیا،فوری دستخط کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔محمد عامر نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ جائیں گے اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں، ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ نئے کنٹریکٹ سے بڑے بڑے کھلاڑی محروم رہ گئے ہیں،کرکٹرسرفرازاحمد، کامران اورعمراکمل کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ نہیں دیا گیا۔ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹگری میں خوشدل شاہ، عبداللہ شفیق اور نسیم شاہ سمیت 10کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد عامر کو اے کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر اے کیٹگری ملنے پر نا خوش ہیں ۔

مزید :

کھیل -