’تم سے تعلق ختم کرنے کے بعد اب میں روزانہ جنسی پارٹیوں میں جاتا ہوں‘ آدمی نے سابق محبوبہ پر بجلیاں گرادیں

’تم سے تعلق ختم کرنے کے بعد اب میں روزانہ جنسی پارٹیوں میں جاتا ہوں‘ آدمی نے ...
’تم سے تعلق ختم کرنے کے بعد اب میں روزانہ جنسی پارٹیوں میں جاتا ہوں‘ آدمی نے سابق محبوبہ پر بجلیاں گرادیں
سورس: TikTok

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ٹک ٹاکر خاتون نے ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے ایک آدمی کے ساتھ تعلق قائم کیا مگر وہ دو ملاقاتوں کے بعد ہی اسے چھوڑ گیاجس پر اس نے اس آدمی سے ’فیڈ بیک‘ مانگا تو اس نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔
 دی سن کے مطابق ڈینیئلی نامی اس ٹک ٹاکر نے بتایا ہے کہ اس آدمی کے تعلق ختم کر دینے پر میں نے اس سے یہ پوچھنے کا فیصلہ کیا کہ آخر ایسی کیا چیز تھی جس کی وجہ سے وہ میرے ساتھ تعلق کو آگے نہ بڑھا سکا اور چھوڑ کر چلا گیا۔
یہ سوچ کر واٹس ایپ پر ڈینیئلی نے اس شخص سے رابطہ کیا اور فیڈ بیک مانگا۔ اپنی ویڈیو میں ڈینیئلی نے اس چیٹنگ کا سکرین شاٹ شامل کیا ہے جس میں اس کے سوال کے جواب میں آدمی بتاتا ہے کہ ”ڈیٹنگ ایپلی کیشنز نے لوگوں کو بہت زیادہ آپشنز اور ورائٹی دے دی ہے، جس سے روایتی ڈیٹنگ دم توڑ گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے تمہارے ساتھ تعلق ختم کیا۔“
ڈینیئلی اگلے میسج میں پوچھتی ہے کہ ”اچھا، تو تم میرے ساتھ تعلق ختم کرنے کے بعد واپس ڈیٹنگ ایپلی کیشنزپر چلے گئے؟“ اس پر آدمی بتاتا ہے کہ ”ہاں میں ٹنڈر پر ہوں۔“ڈینیئلی پوچھتی ہے کہ ”پھر یہ تجربہ کیسا جا رہا ہے؟“ تو وہ بتاتا ہے کہ ”میں آئے دن جنسی پارٹیوں میں شریک ہو رہا ہوں اور نت نئی خواتین کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر رہا ہوں۔“یہ سکرین شاٹ ویڈیو میں دکھاتے ہوئے ڈینیئلی کہتی ہے کہ ”مجھے اس آدمی کی بات سن کر شدید دھچکا لگا اور افسوس بھی ہوا مگر ایک بات کی خوشی بھی ہوئی کہ اس آدمی نے جھوٹ نہیں بولا اور ایمانداری سے سب کچھ بتا دیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -