چار سالہ بیٹی کی جدائی، صحافی خاتون لائیو نشریات کے دوران آبدیدہ ہوگئیں

چار سالہ بیٹی کی جدائی، صحافی خاتون لائیو نشریات کے دوران آبدیدہ ہوگئیں
چار سالہ بیٹی کی جدائی، صحافی خاتون لائیو نشریات کے دوران آبدیدہ ہوگئیں
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ٹی وی کے شو ’گڈ مارننگ بریٹن‘ کے لیے آرکٹیک سے رپورٹنگ کرنے والی صحافی لورا ٹوبین گزشتہ روز لائیو نشریات کے دوران آبدیدہ ہو گئی۔ دی سن کے مطابق لورا ٹوبین کے آبدیدہ ہونے کی وجہ اس کی چار سالہ بیٹی تھی جو ایک ہفتہ قبل شوہر سے علیحدگی ہونے کی وجہ سے اس سے بچھڑ گئی تھی اور لورا نے ایک ہفتے سے اس کی شکل نہیں دیکھی تھی۔
39سالہ لورا سٹوڈیو میں بیٹھے میزبانوں رچرڈ میڈلے اور سوزانا ریڈ کو بتاتی ہے کہ ”میری بیٹی شارلٹ نے ایک رات بھی کبھی میرے علاوہ نہیں گزاری اور اب اسے ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔“ اس دوران لورا ایک کاغذ نکال کر دکھاتی ہے جس سے پنسل سے آڑی ترچھی لکیروں کے ذریعے برفانی ریچھ کی تصویر بنانے کی کوشش کی گئی ہوتی ہے۔
لورا بتاتی ہے کہ ”میری چار سالہ بیٹی نے برفانی ریچھ کی یہ تصویر بنائی تھی اور مجھے کہا تھا کہ جب آپ رپورٹنگ کرنے برف میں جاﺅ تو برفانی ریچھ کو یہ تصویر دے دینا۔ میں یقیناً ایسا نہیں کروں گی کیونکہ برفانی ریچھ کے قریب جانا خطرناک ہو گا۔ میں سوچتی ہوں کہ جب میری بیٹی میری عمر کی ہو گی تو ہو سکتا ہے آرکٹیک کے اس علاقے میں برفانی ریچھ ناپید ہو چکے ہوں۔“

مزید :

برطانیہ -