چاند پر تحقیق کرنے والے یوٹیوبرکا ایسا دعویٰ کہ سن کر آپ وحشت زدہ ہو جائیں 

چاند پر تحقیق کرنے والے یوٹیوبرکا ایسا دعویٰ کہ سن کر آپ وحشت زدہ ہو جائیں 
چاند پر تحقیق کرنے والے یوٹیوبرکا ایسا دعویٰ کہ سن کر آپ وحشت زدہ ہو جائیں 
سورس: pxhere (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) چاند ایک بے آب و گیاہ پتھریلی سطح ہے جس کے متعلق تمام دستیاب معلومات پوری دنیا کو معلوم ہیں لیکن اب چاند پر تحقیق کرنے والے ایک یوٹیوبر نے ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ سن کر آپ وحشت زدہ رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق Ccrow777نامی اس یوٹیوبر نے دعویٰ کیا ہے کہ جو چاند ہم زمین سے دیکھتے ہیں، فی الحقیقت یہ چاند نہیں بلکہ ایک مصنوعی سیٹلائٹ ہے جس کے ذریعے چاند کی سطح کو ہماری نظروں سے اوجھل کر دیا گیا ہے اور وہاں خفیہ سرگرمیاں جاری ہیں۔ 
یوٹیوبر بتاتا ہے کہ وہ سالہا سال سے ایچ ڈی ٹیلی سکوپک کیمروں کے ذریعے چاند کی سطح کا مشاہدہ کر رہا ہے اور پورے یقین سے کہہ سکتا ہے کہ ہمیں نظر آنے والی سطح مصنوعی ہے اور ہم ایک مصنوعی نظام میں زندہ رہ رہے ہیں۔ 
وہ کہتا ہے کہ ”آپ چاند کے کچھ نقشوں کو غور سے دیکھیں، وہ نقشے کبھی بھی ایک دوسرے سے ملتے نہیں ہیں۔ ہر نقشہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ یہ ایک اور ثبوت ہے کہ یہ نقشے دراصل چاند کی سطح کے نہیں ہوتے ورنہ یہ ایک دوسرے سے مشابہ ہوتے، جس طرح ہماری زمین کے نقشے کبھی تبدیل نہیں ہوتے۔یوٹیوبر چاند کی سطح پر جاری خفیہ سرگرمیوں کے بارے میں تو کچھ نہیں بتا سکا تاہم سائنسی کمیونٹی کی طرف سے اس کے اس دعوے کی سختی سے تردید کر دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ زمین سے لوگ اپنی آنکھوں سے جس چاند کو دیکھتے ہیں وہ چاند ہی ہے، کوئی مصنوعی سطح نہیں ہے۔