نو سرباز نے برطانوی فوجی کی شناخت استعمال کرکے کئی خواتین کو لوٹ لیا، متاثرین نے فوجی کو اصل مجرم سمجھ کر ایسا کام کردیا کہ بیچارے کیلئے جینا مشکل ہوگیا

نو سرباز نے برطانوی فوجی کی شناخت استعمال کرکے کئی خواتین کو لوٹ لیا، ...
نو سرباز نے برطانوی فوجی کی شناخت استعمال کرکے کئی خواتین کو لوٹ لیا، متاثرین نے فوجی کو اصل مجرم سمجھ کر ایسا کام کردیا کہ بیچارے کیلئے جینا مشکل ہوگیا
سورس: Instagram/survival_ste

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر محبت کے جھانسے میں آ کر کسی نوسرباز کے ہاتھوں لٹنے والی خواتین نے ایک برطانوی فوجی کو قتل کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق اس 35سالہ برطانوی فوجی کا نام سٹیون کیلی ہے جسے متاثرہ خواتین کی طرف سے دھمکیاں ملنے کا سبب یہ ہے کہ نوسرباز نے اس کی شناخت استعمال کرتے ہوئے خواتین کو محبت کے جال میں پھنسایا اور ان سے جمع پونجی لوٹی۔
رپورٹ کے مطابق نوسرباز نے لیورپول کے رہائشی سٹیون کی تصویر، نام اور دیگر معلومات کو استعمال کرتے ہوئے جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بنائے ، لہٰذا خواتین اب اصلی سٹیون ہی کو اپنا مجرم سمجھ رہی ہیں اور اسے قتل کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔
سٹیون کا کہنا ہے کہ ”یہ خواتین صرف مجھے ہی دھمکیاں نہیں دے رہیں، وہ میری گرل فرینڈ سے بھی رابطہ کر رہی ہیں اور کچھ اسے میرے ساتھ تعلق ختم کرنے کا کہہ رہی ہیں جبکہ کچھ اسے بھی دھمکیاں دے رہی ہیں۔ایک امریکی خاتون نے میری گرل فرینڈ سے کہا ہے کہ میں نے اس سے 10ہزار ڈالر لوٹے ہیں اور اگر ہم نے اس کی رقم واپس نہ کی تو وہ امریکہ سے برطانیہ آئے گی اور ہمیں گولی مار دے گی۔“

مزید :

برطانیہ -