نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ کے اہم اجلاس میں شہباز شریف کی عدم شرکت ، وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی کے اہم اجلاس میں شہباز شریف کی شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی۔مسلم لیگ ن کی ترجمان پنجاب عظمی بخاری نے شہباز شریف کی عدم شرکت کی وضاحت کر دی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ شہباز شریف بلوچستان کی تنظیمی عہدیداروں سے میٹنگز شیڈول تھیں جس کی وجہ سے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔عظمی بخاری نے بتایا کہ بلوچستان سے آئے رہنماوں نے شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ملاقات کی آئندہ تمام اجلاس میں شہباز شریف شریک ہوں گے۔