’افغانستان پوری دنیا کا مسئلہ، حل کا راستہ صرف پاکستان ہے‘ سینئر صحافی فہد حسین نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں حقیقت واضح کردی

’افغانستان پوری دنیا کا مسئلہ، حل کا راستہ صرف پاکستان ہے‘ سینئر صحافی فہد ...
’افغانستان پوری دنیا کا مسئلہ، حل کا راستہ صرف پاکستان ہے‘ سینئر صحافی فہد حسین نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں حقیقت واضح کردی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی فہد حسین کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ عالمی سپر پاورز ہیں، پاکستان کو کسی کی سائیڈ نہیں لینی چاہیے، پاکستان ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے افغان مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے، یہ وقت الزامات کا نہیں مسائل کو حل کرنے کا ہے۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں فہد حسین نے کہا کہ پاکستان نے پچھلی بار سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھا ہے، پہلے جب افغانستان میں جنگ ختم ہوئی تو پاکستان میں جہادیوں، ہیروئن اور اسلحے کا کلچر آیا، ہمیں اس بار الگ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے اگر پاکستان کچھ ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہے تو بھی اسے ان جرائم کے الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو اس نے دہائیوں پہلے کیے تھے۔ حیران کن طور پر امریکہ وہی غلطی دہرا رہا ہے جو اس نے 90 کی دہائی میں کی تھی، میرے خیال میں امریکیوں کی یاد داشت کمزور ہے۔

’کیا پاکستان  چین کے کیمپ میں چلا گیا ہے؟‘ اس سوال کے جواب میں  فہد حسین نے کہا کہ پاکستان کو چین کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے اس کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان کو امریکہ کی بھی ضرورت ہے۔  پاکستان کو دو سپر پاورز میں کسی کی سائیڈ لینے کی ضرورت نہیں ، دونوں کے ہی پاکستان کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں کو پاکستان کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ افغانستان اس وقت صرف خطے کیلئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے مسئلہ بن چکا ہے، پاکستان ہی وہ راستہ ہے جس کے ذریعے یہ مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے، یہ وقت پاکستان پر الزامات کا نہیں بلکہ مسائل کو حل کرنے کا ہے۔