’پارلیمنٹ کو بے توقیر اور سرکاری اداروں کو دباؤ میں لانے کا ہر حکومتی ہتھکنڈا ناکام بنائینگے‘ پیپلز پارٹی کھل کر میدان میں آگئی

’پارلیمنٹ کو بے توقیر اور سرکاری اداروں کو دباؤ میں لانے کا ہر حکومتی ...
’پارلیمنٹ کو بے توقیر اور سرکاری اداروں کو دباؤ میں لانے کا ہر حکومتی ہتھکنڈا ناکام بنائینگے‘ پیپلز پارٹی کھل کر میدان میں آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک پر جمہوریت کے لبادے میں آمریت مسلط ہے،منتخب حکمران جمہوری اقدار اور اصولوں سے آگاہ ہی نہیں، حکمرانوں کا ہر اقدام جمہور کے خلاف اور جمہوریت کے برعکس ہوتا ہے، پیپلز پارٹی جمہوری قوتوں کو جمہوریت کی خاطر جدوجہد کرنے کی پاداش میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے ،جمہور اور جمہوریت کی خاطر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید جمہوریت بینظیر بھٹو اور جمہوریت کے پروانوں نے جمہوریت کی خاطر جانوں کےنذرانے دیے،پارلیمنٹ کو بے توقیر بنانے اور سرکاری اداروں کو دباؤ میں لانے کے ہر حکومتی ہتھکنڈے ناکام بنائینگے۔
 عالمی یوم جمہوریت پر اپنے پیغام میں سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ قوم آج کے دن بالخصوص جمہوریت کیلئے پھانسی کے پھندے قبول کرنے، قلعہ کی اذیتوں ،کوڑے اور قید و بند جھیلنے والوں کی قربانیوں کو یاد رکھے،پیپلز پارٹی اپنے قائدین کے مضبوطی جمہوریت کے مشن پر کاربند رہ کر غیر جمہوری سوچ کے خلاف میدان عمل میں ہے ۔
نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید نے طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا اور عوامی طبقات کو ریاستی سیاسی سرکاری معاملات میں براہ راست شریک کرنے اسکا عملی ثبوت بھی دیا، ملک کو 73 کے آئین کا جمہوری تحفہ دینے والی پیپلز پارٹی جمہور کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے ہر ہتھکنڈے کو ناکام بنائیگی، صفر کارکردگی حکومت کے خلاف ہر شعبہ زندگی کے طبقات حکومتی عوام دشمن اقدامات کے خلاف اپنے حقوق کیلئے احتجاج کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور بائر آزاد میڈیا کو پابند بنانے کے اقدام کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ،پارلیمانی پریس گیلری کی تالہ بندی درحقیقت جمہوریت پر پہرے بٹھانے کا اقدام تھا غیر جمہوری سوچ حکمرانوں نے پریس گیلری کو تالا لگا کر نئے پاکستان میں نئی تاریخ رقم کی ہے، پارلیمنٹ کے سامنے بےروزگاری مہنگائی کے خلاف اور اظہار آزادی کے حق میں احتجاج اور مظاہرے حکمرانوں پر عوامی عدم اعتماد ہے ۔نیئربخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جمہور کی امنگوں کے ترجمان پارلیمنٹ کی توقیر و تکریم پر یقین رکھتی ہے ،نظیر بھٹو شہید نے آئین میں آمرانہ پیوند کاریوں کا خاتمہ کیاصدر آصف زرداری نے 58ٹو بی کے کا خاتمہ کرکے اختیارات پارلیمنٹ کے حوالے کئے ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آئین کی بالادستی خودمختار آزاد پارلیمنٹ اور مظبوط جمہوریت کی توانا آواز ہیں۔

مزید :

قومی -