آرمی چیف کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ 

آرمی چیف کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ 
آرمی چیف کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائیر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیاجہاں انہیں پاکستان کی ائیر فورس کے آپریشنل معاملات پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ائیرہیڈ کوارٹر کے دورے پر ائیر چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فضائیہ کے جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی قربانیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کو سراہا۔ انہوں نے افغانستان سے حالیہ انخلا میں پاک فضائیہ کے آپریشنز کی تعریف کی اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی میں پاک فضائیہ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور تمام رینکس میں جذبے کی تعریف کی۔

مزید :

قومی -