سویڈن میں صحافی ملک شہزاد کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ

سٹاک ہوم(حافظ محمد عمران)سویڈن میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کی آوازارباب اختیارتک پہنچاتے رہیں گے تاکہ کمیونٹی کے مسائل حل ہوں۔ تفصیلات کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے علاقہ بریدینگ میں صحافی ملک شہزاد کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں ابوبکربٹ، سہیل صفدر، خافط محمدعمران، طارق محمود، عمران حیدر، حسین بٹ، سلیم سرور، فہد گوھرملک، عبداللہ گوھرملک، شاہ روزملک، کاشف عزیز بھٹہ، ارشد خان ملتانی نے شرکت کی- اس موقع پرصحافی ملک شہزاد سمیت دیگر صحافیوں نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام صحافیوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، ہمیں آپس میں محبت اور پیار کر فروغ دیتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ارباب اختیار کمیونٹی کے مسائل حل کر سکیں۔ صحافیوں نے کہا کہ سویڈن ایک جمہوری ملک ہے جہاں پر ہر فرد کو اظہار خیال کی آزادی حاصل ہے، ہمیں سویڈن میں نئے آنے والے پاکستانیوں کے مسائل کو بھی حل کرنے کی بھی کوشش کرنی چاہے۔ تقریب میں شرکت کرنے پر صحافی ملک شہزاد نے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافیوں کو متحد کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔