سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے 

سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے 
سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز بیٹسمین اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔لاہور سے جاری بیان میں محمد یوسف نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ مکمل آئسولیشن میں ہوں، گھر والے سب ٹھیک ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہفتے سے طبیعت خراب ہونا شروع ہوئی، اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔محمد یوسف کو ٹی 20 سکواڈ کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کی نگرانی کرنی تھی، اب عمر رشید نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کی نگرانی کریں گے۔

مزید :

کھیل -