’مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ کرنے اور ختم کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں مگر یہ بتائیں کہ۔۔۔‘فیصل کریم کنڈی نے پی ڈی ایم سربراہ کو مشکل میں ڈال دیا 

’مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ کرنے اور ختم کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں مگر یہ ...
’مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ کرنے اور ختم کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں مگر یہ بتائیں کہ۔۔۔‘فیصل کریم کنڈی نے پی ڈی ایم سربراہ کو مشکل میں ڈال دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ کرنے اور ختم کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں مگر یہ بتائیں کہ ان کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور دھرنے سے قوم اور جمہوریت کا کیا فائدہ ہوا؟ یہ فضول مشق کے سوا کچھ نہیں تھا۔
مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہمیں سات ممبران ہونے کا طعنہ نہ دیں، آپ کے پاس بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہ لانے میں کوئی بہانہ نہیں سوائے اس کے کہ آپ پنجاب کے عوام کو عذاب میں دیکھ کر بھی بزدار حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اب لانگ مارچ سے قبل استعفوں کی بات کیوں نہیں کیا جاتی؟ ثابت ہو چکا ہے کہ استعفوں کا معاملہ ایک اور ایل ایف او تھا جس کو منظور کروا کر آپ نے قائد حزب اختلاف کا منصب حاصل کیا تھا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا صاحب آپ کی یہ کیسی سیاست ہے کہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے اتحادی ہیں اور خیبر پختونخوا میں خاموش تماشائی؟ اس لئے آپ کیسے چاہیں گے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے نجات کے لئے پنجاب کی کٹھ پتلی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں کیونکہ بزدار کے جانے کے بعد عمران خان زیادہ دیر تک اقتدار میں نہیں رہ سکتا۔