وزیراعظم نے شجر کاری کی ترغیب کےلئے’ پلانٹ فار لاہور‘ کے نام سے مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم نے شجر کاری کی ترغیب کےلئے’ پلانٹ فار لاہور‘ کے نام سے مہم شروع ...
وزیراعظم نے شجر کاری کی ترغیب کےلئے’ پلانٹ فار لاہور‘ کے نام سے مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں آلودگی کے مسائل کے حل کے لیے شجرکاری پر خصوصی توجہ دینے اورلاہور میں شجر کاری کی ترغیب کے لیے پلانٹ فار لاہور کے نام سے مہم شروع ،حکومت کے عوامی فلاح کے منصوبوں اور دیگر اقدامات ، اور شجر کاری کی اہمیت کے بارے میں عوامی آگاہی پر خصوصی توجہ دینے اورسکولوں میں شجرکاری کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ لاہور کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں، آلودگی کے مسائل کے حل اور شجرکاری میں اضافے کے ذریعے اس کے قدرتی خوشگوار ماحول کو بحال کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت خصوصا ًسوہنا لاہور پراجیکٹ اور دیگر اقدامات پر جائزہ اجلاس ہواجس میں وزیر علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل ,صوبائی وزیر صنعت میاں محمد اسلم اقبال ،صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر لاہوراور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ بھر میں تمام متعلقہ صوبائی اداروں کی طرف سے صاف پانی کی فراہمی ،صحت کے شعبے کے علاوہ مرکزی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش پر خصوصی طور پر توجہ دی جا رہی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے، لاہور کی مرکزی اور چھوٹی شاہراہوں میں اگلے چھ ماہ میں مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرے گی،واسا صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ بارش کے پانی کی سٹوریج کے لئے واٹر ٹینکس اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ صوبہ بھر میں سرکاری ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور صحت کارڈ کی موثر فراہمی کے لیے تن دہی سے کام کیا جا رہا ہے۔کمشنر لاہور نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوہنا لاہور پلان کے تحت شہر میں آلودگی صفائی اور دیگر انتظامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ 

دوسری طرف  لاہور میں انتظامی ڈھانچے کی بہتری کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ حکام کو ہدایات دیں اورکہا کہ پنجاب میں انتظامی ڈھانچے کو عوام کی سہولت کے لیے مزید موثر بنایا جائے اس کے علاوہ عوام کو اشیائے خوردنوش کی فراہمی کم قیمت پر یقینی بنایا جائے،عوام کی پولیس سٹیشن تک رسائی اور ان کی شکایات کی فوری دادرسی کے لیے موثر میکنزم ترتیب دیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر زور دیا کہ پولیس کسی بھی قسم کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔جائزہ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار چیف سیکرٹری کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب سردار علی خان نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -