قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والی کمپنی سے نیب کی پلی بارگینگ 

قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والی کمپنی سے نیب کی پلی بارگینگ 
قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والی کمپنی سے نیب کی پلی بارگینگ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والی کمپنی سے کروڑوں روپے وصول کرلیے۔نیب کے ترجمان کے مطابق نیب لاہورنے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والی کمپنی سے رقم برآمد کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب لاہور شہزاد سلیم نے 11 کروڑ 64 لاکھ روپے کا چیک سرکاری بینک کے حوالے کیا۔کمپنی نے 2017 میں قومی بینک سے جعلی لیٹر آف کریڈٹ کے ذریعے کروڑوں روپے نکلوائے تھے جس پر ملزمان سے پلی بارگین کے ذریعے رقم وصول کی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب 4 سال کے دوران بدعنوان عناصر سے اب تک 535 ارب روپے وصول کرچکا ہے۔