پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ،  کمنٹری پینل میں ڈیوڈ گاور، مارک بوچر اور وسیم اکرم شامل ہیں ۔

 وقار یونس،عامر سہیل، بازید خان اور  عروج ممتاز  بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں جب کہ  زینب عباس بطور پریزینٹر پاک انگلینڈ سیریز میں فرائض سرانجام دیں گی ۔ 

خیال رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد  پاکستان کے دورہ پر کراچی پہنچ گئی ہے، انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچی ہے۔

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا، سیریز کے ابتدائی4میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری 3میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے،انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان معین علی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -