برطانوی کمپنی کی پرواز میں جوڑے کی شرمناک حرکات ، لڑکے کی شناخت سامنے آگئی 

برطانوی کمپنی کی پرواز میں جوڑے کی شرمناک حرکات ، لڑکے کی شناخت سامنے آگئی 
برطانوی کمپنی کی پرواز میں جوڑے کی شرمناک حرکات ، لڑکے کی شناخت سامنے آگئی 

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی فضائی کمپنی ’ایزی جیٹ‘ کی ایک پرواز میں ایک جوڑے کی شرمناک حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کے شہر لوٹن سے ہسپانوی جزیرے آئبیزا جانے والی پرواز میں پیش آیا، جس میں سوار اس جوڑے نے تمام مسافروں کے سامنے ٹوائلٹ میں جنسی تعلق قائم کیا۔
یہ جوڑا جب ٹوائلٹ میں گیا تو فضائی عملے کو شبہ ہوا، جب کافی دیر تک دروازہ نہ کھلا تو عملے نے دستک دی، جس پر اندر موجود جوڑے نے شرمناک حالت میں ہوتے ہوئے دروازہ کھول دیا۔ تمام مسافر اپنی سیٹوں پر مڑ کرٹوائلٹ کی طرف دیکھ رہے تھے۔ 
رپورٹ کے مطابق ٹوائلٹ میں موجود جوڑے نے دروازہ کھول دیا اور اپنا شرمناک عمل جاری رکھا، جس پر عملے کے لوگ شرمندہ ہو کر پیچھے ہٹ گئے اور تمام مسافروں نے تالیاں بجانی شروع کر دیں۔ٹوائلٹ میں موجود لڑکے کی شناخت پیئرز سیوئرکے نام سے ہوئی ہے، تاہم خاتون کی شناخت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔
رپورٹ کے مطابق ایزی جیٹ کی طرف سے جاری بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ واقعے کی پولیس کو رپورٹ کر دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ہوائی جہاز میں سفر کے دوران جنسی تعلق قائم کرنا غیرقانونی فعل ہے۔

مزید :

برطانیہ -