برطانوی طیارے میں دوران پرواز جوڑے کی شرمناک حرکات، نوجوان کی والدہ کا موقف بھی آگیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی فضائی کمپنی ’ایزی جیٹ‘ کی ایک پرواز میں ایک جوڑے کی شرمناک حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، برطانوی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو ٹوائلٹ میں شرمناک عمل کرنے والے پیئرز سیوئر نامی لڑکے کی 51سالہ والدہ ایلینی نے بھی دیکھ لی، جس کا کہنا ہے کہ اپنے بیٹے کی یہ قبیح حرکت دیکھ کر اسے شدید دکھ ہوا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ”میرے بیٹے کی اس عورت کے ساتھ ایئرپورٹ پر ہی ملاقات ہوئی تھی۔ اس سے پہلے وہ ایک دوسرے کو جانتے بھی نہیں تھے۔دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہے اور میرے بیٹے کی اس حرکت پر شرمندگی کی وجہ سے میں گھر سے نہیں نکل پا رہی ہوں۔“
رپورٹ کے مطابق ایزی جیٹ کی طرف سے جاری بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ واقعے کی پولیس کو رپورٹ کر دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ہوائی جہاز میں سفر کے دوران جنسی تعلق قائم کرنا غیرقانونی فعل ہے۔