بہترین موبائل آپریٹنگ سسٹم کے خواہش مندافراد کے لیے Xiaomi نے Redmi 12 کا اعلان کردیا

بہترین موبائل آپریٹنگ سسٹم کے خواہش مندافراد کے لیے Xiaomi نے Redmi 12 کا اعلان ...
بہترین موبائل آپریٹنگ سسٹم کے خواہش مندافراد کے لیے Xiaomi نے Redmi 12 کا اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)Xiaomi نے آج Redmi 12 کا اعلان کیا، اس کا تازہ ترین انٹری لیول اسمارٹ فون اعلیٰ معیار کی خصوصیات سے مزین ہے جو ہر اس شخص کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو زیادہ سے زیادہ ویلیو، بہترین تفریحی، اور ایک ہموار آپریٹنگ سسٹم کے خواہش مند ہیں۔

اس کی موٹائی 8.17 ملی میٹر ہے جبکہ ایک پریمیم گلاس بیک اور ایک بالکل نئے کیمرہ ڈیزائن کی خاصیت کے ساتھ، یہ اسمارٹ فون ایک شاندار روپ رکھتا ہے لیکن صارفین کو ایک آرام دہ ہینڈ گرپ بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کی IP53 ریٹنگ، Redmi 12 کو روزمرہ کی دھول اور مٹی کو سنبھالنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ آسان استعمال کو مزید بڑھانے کے لیے، یہ 18W Type-C فاسٹ چارجنگ پورٹ اور 3.5mm ہیڈ فون جیک سے لیس ہے۔ تین مختلف رنگوں مڈ نائٹ بلیک، اسکائی بلیو، اور پولر سلور میں دستیاب ہے۔ 

Redmi 12 میں 6.79 انچ FHD پلس DotDisplay اسکرین کے ساتھ 90Hz Adaptive Sync ہے۔ یہ ڈسپلے پڑھنے، ویڈیوز دیکھنے، گیمنگ وغیرہ کے لیے ایک اپ گریڈ تجربہ فراہم کرتا ہے۔

طاقتور MediaTek Helio G88 پروسیسر کی مدد سے، Redmi 12 میں ایک CPU ہے جو میموری ایکسٹینشن کے ساتھ 2.0GHz تک چلتا ہے، جو صارفین کو Explore کرنے کے مزید مواقع فراہم کرتا ہے۔ آپ کے مصروف ترین دن میں آپ کی مدد کرنے کے لیے پیکج میں ایک متاثر کن 1TB قابل توسیع اسٹوریج بھی شامل ہے، تصویر لینے سے لے کر اس بات کو یقینی بنانے تک کہ آپ کی تمام پسندیدہ دھنیں ہمیشہ آپ کی انگلی پر ہوں۔

یہ ہینڈ سیٹ 5,000mAh بیٹری بجلی کے ختم ہونے کی تمام پریشانیوں کو دور کرتا ہے، 23 دن کا اسٹینڈ بائی ٹائم، 133 گھنٹے میوزک پلے بیک، 26 گھنٹے آن لائن پڑھنے، یا 16 گھنٹے ویڈیوز دیکھنے کی مکمل سہولت ہے۔ Redmi 12 تیز اور آسان رسائی کے لیے صارف دوست سائیڈ ماونٹڈ فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ آتا ہے۔ اسمارٹ فون کو گھر میں آلات کو کنٹرول کرنے کے لیے IR ریموٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ Redmi 12 ایک دلکش اور Dynamic Auditory Journey کے لیے ایک طاقتور لاؤڈ اسپیکر سے لیس ہے۔

Redmi 12 کے ٹرپل کیمرہ سسٹم میں 50MP کا مین کیمرہ ہے جو Clarity and Precision کے ساتھ تصویر بناتا ہے۔ اس کو مزید طاقتور بنانے کے لیے اس میں ایک 8MP الٹرا وائیڈ کیمرہ اور 2MP میکرو کیمرہ ہے۔

مارکیٹ میں دستیابی

Redmi 12 اب Mistore، Corecart، Daraz اور Xiaomi سیل پر آن لائن دستیاب ہے۔ یہ ملک بھر میں تمام ریٹیل آؤٹ لیٹس پر بھی دستیاب ہوگا۔
ہمارے ڈسٹری بیوٹرز ٹیک سیرت، ائیر لنک کمیونیکیشنز، اسمارٹ لنک ٹیکنالوجیز، کور ٹیک، فونزو امپیکس، برک ہیں۔ Redmi 12 دو مختلف کلرز پر مشتمل ہے جبکہ فی الحال صرف ایک ہی کلر میں دستیاب ہے۔ 

 8GB+128 GB: 41,999 PKR

4GB + 128GB  (جلد Launch ہوگا) 

Display
90Hz 6.79” FHD+display
Rear Camera
50MP AI triple Camera
Front Camera
8MP Front camera
Battery
5000mAh Battery
Processor
Media Tek Helio G88