محسن عباس نے ٹک ٹاکر سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

Sep 15, 2024 | 11:37 AM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محسن عباس حیدر پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ایک محنتی ، باصلاحیت سنگر ، اداکار، شاعر اور میزبان ہیں، حال ہی میں انہوں نے ٹک ٹاکرز کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک انتہائی متنازعہ بیان شیئر کیا تھا  جس میں انہوں نے ٹک ٹاک اورانسٹافرام پر پوسٹ کی گئیں ڈانس ویڈیو پرشدید تنقید کی تھی۔

محسن عباس فیصل قریشی کے پوڈ کاسٹ میں مہمان تھے ، جہاں پر انہوں نے اپنے متنازعہ بیان اور پاکستانی ٹک ٹاکرز اور انسٹاگرام ریلز پر دیکھے گئے ٹرینڈز کے بارے میں بات کی۔

محسن عباس نے مزید کہا کہ، وہ ایک ترقی پسند سوچ رکھنے والے شخص ہیں اور وقت کے ساتھ آگے بڑھنا پسند کرتے ہیں کیونکہ وقت کے ساتھ چلنا ضروری ہے ورنہ وقت اسے روندتا ہوا آگے چلا جائے گا  لیکن کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو انہیں ہمیشہ پریشان کرتی ہیں۔

محسن نے کہا کہ ہم ان ایپس پر جو رقص دیکھ رہے ہیں وہ یقینی طور پر ہیرا منڈی کے آن لائن منتقل ہونے کی نمائندگی ہے۔ وہ اس بیان پر قائم ہیں اور ان کا خیال ہے کہ معاشرے میں کچھ اصولوں اور ثقافت کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔

اداکار محسن عباس کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اب کسی سے شادی کرنے سے پہلے دو بار سوچیں گے کہ کہیں وہ کوئی ایسی خاتون تو نہیں ہیں، جسےانہیں سب پہلے ہی دیکھ چکے ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان سے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لڑکیوں کی جانب سے کی جانے والی ڈانس پسند نہیں، وہ پرانے خیالات کے شخص ہیں، اس لیے انہوں نے ماضی میں ٹک ٹاکرز کے حوالے سے سخت بیان دیا تھا۔

محسن عباس حیدر نے کہا کہ ایک بار انہیں کسی بڑی عمر کے شخص نے کہا کہ بیٹا اب شادی دیکھ بھال کر کرنا، کہیں ایسا نہ ہو کہ شادی کے بعد بیوی کو لے کر دوستوں کی محفل میں جاؤ اور وہاں سب دوست آپ کو کہیں کہ وہ آپ کی بیوی کو پہلے سے ہی اچھی طرح جانتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ اب ایسا زمانہ آگیا ہے کہ بہت ساری چیزیں دیکھنی پڑتی ہیں اور حقیقت ایسا زمانا آ چکا ہے۔محسن عباس حیدر کے مطابق وہ دوبارہ محبت کرنے اور دوبارہ تعلقات استوار کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں لیکن انہیں کوئی مناسب شخص نہیں مل رہا۔

مزیدخبریں