کراچی:ایک ہی دن منکی پاکس کے 3 کیس سامنے آگئے

Sep 15, 2024 | 03:50 PM


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی دن میں منکی پاکس کے 3مشتبہ کیس سامنے آگئے۔ جدہ اور دبئی سے آنے والے مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔
مسافروں میں 2 مردوں سمیت 1 خاتون بھی شامل ہے۔جدہ سے آنے والی 32 سالہ خاتون میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں جبکہ 18 سالہ نوجوان منکی پاکس کی علامت کے ساتھ دبئی سے کراچی پہنچا ہے۔
اسی طرح منکی پاکس میں مبتلا 42 سالہ مسافر سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 708 کے ذریعے جدہ سے کراچی آیا ہے۔تینوں مریضوں کو انفیکشن ڈیزیز سینٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ٹیسٹ رپورٹ آنے تک مسافروں کو ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں