کے ٹو پہاڑ سر کرنے کے خواہشمندوں کے لیے اہم خبر
سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)کے ٹو پہاڑ کی پرمٹ فیس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ملکیوں کے لیے موسم خزاں میں کے ٹو پہاڑ کی پرمٹ فیس 2500 ڈالرز اور موسم سرما میں 1500 ڈالرز مقرر کر دی گئی ہے۔
پاکستانی کوہ پیماؤں کے لیے کے ٹو کی پرمٹ فیس 30 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ملکیوں کے لیے ٹریکنگ فیس 100 ڈالرز سے بڑھا کر 300ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کوہ پیما ایک پرمٹ پر صرف ایک ہی پہاڑ کی مہم جوئی کر سکے گا، ایک سے زائد پہاڑوں کی مہم جوئی کے لیے الگ الگ پرمٹ لینا ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گروپ ممبران کی تعداد 20 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹرز کے لیے انشورنس کی رقم 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔