ایک سے زیادہ دوست ہونا بہتر ہے

ایک سے زیادہ دوست ہونا بہتر ہے
ایک سے زیادہ دوست ہونا بہتر ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (نیوز رپورٹ)امریکی اداکارہ کیمرون ڈیاز نے کہا ہے کہ صرف ایک چاہنے والے سے چمٹے رہنا بہتر نہیں ہے بلکہ بہت زیادہ چاہنے والے رکھنا بہت اچھا کام ہے۔ 41سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی شدہ جوڑوں کے لئے یہ تقریباً ناممکن ہے کہ وہ ساری عمر اکٹھے رہ سکیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر کسی کے دوسے  زیادہ والدین ہوں تب وہ کیا کہیں گی۔ حیرت انگیز طور پر ان کاکہنا تھاکہ اس میں کوئی مذائقہ نہیں۔ ان کے مطابق ہم جب کسی سے رشتہ جوڑتے ہیں تو امید کرتے ہیں کہ وہ ہماری شخصیت کے تمام پہلو سمجھے جبکہ ایسا ممکن ہی نہیں اور یہاں سے ہی ساری خرابیوں کا آغاز ہوتا ہے. یاد رہے کہ مغربی سوسائٹی انتہائی اخلاقی پستی کا شکار ہے اور اس معاشرے کا ڈھانچہ بے حیائی کی وجہ سے ہل چکا ہے۔ امریکی اداکارہ کا حالیہ بیان بھی اس کی ایک مثال ہے اور بین الاقوامی میڈیا میں بھی ان کے خیالات موضوع بحث بنے ہوئے ہیں. 

مزید :

تفریح -