'کیرئیر چمکانا ہے تو کسی کرکٹر سے دل لگاؤ'

'کیرئیر چمکانا ہے تو کسی کرکٹر سے دل لگاؤ'
'کیرئیر چمکانا ہے تو کسی کرکٹر سے دل لگاؤ'

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ میں شہرت پانے کیلئے نووارد اداکاراﺅں کو کیا کرنا پڑتا ہے اور انہیں کس طرح کے مشورے دیئے جاتے ہیں، ادارہ ریشا چڈھا نے اس کے متعلق دلچسپ انکشافات کئے ہیں۔

مزیدپڑھیں:انسانوں کو ایک ہزار سال زندہ رکھنے کا نسخہ ڈھونڈ لیا،برطانوی سائنسدانوں کا تہلکہ خیز دعویٰ
اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ نے جریدے ”ممبئی مرر“ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریشا کو بالی ووڈ میں مقبول ہونے کیلئے بہت سی دلچسپ باتیں سمجھائی گئیں جن میں سے اہم ترین یہ تھی کہ میڈیا کی نظر میں آنے کیلئے کوئی انوکھا کام کیا جائے۔ اس کے متعلق بات کرتے ہوئے ریشا کا کہنا تھا کہ انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ میڈیا کی نظر میں آنے کیلئے کسی کرکٹر کے ساتھ معاشقہ شروع کر دیں تاکہ آئے روز ان کی خبریں لگیں اور لوگ ان کی طرف متوجہ ہوں۔ انہوں نے دیگر مشوروں کی طرح اس مشورے کو بھی فضول قرار دے کر ماننے سے انکار کر دیا اور وہ کہتی ہیں کہ کسی کرکٹر کے سہارے کے بغیر ہی وہ کامیاب اداکارہ بن چکی ہیں۔

مزید :

تفریح -