سنگاپور میں امتحان میں پوچھا جانے والا ریاضی کا وہ سوال جس نے پوری دنیا کے طالب علموں کو چکر اکر دیا
سنگاپور (نیوز ڈیسک) سنگاپور اینڈ ایشئین میتھس اولمپیئڈز (SASMO) میں زہین ترین طالب علم کے انتخاب کیلئے منعقد ہونے والے مقابلے کے درمیان پوچھے جانے والے سوال نے ساری دنیا کو چکرا کر رکھ دیا ہے اور اکثر لوگ تو یہ سوال کو پڑھتے ہی ہاتھ کھڑے کر دیتے ہیں جبکہ کچھ گھنٹوں غور و فکر کے بعد جواب کا کچھ نہ کچھ اندازہ لگا لیتے ہیں۔ آپ بھی ذرا اپنی ذہانت کا امتحان لیں۔ سوال یہ ہے۔
کس عمر میں انسان کے سب سے زیادہ دوست ہوتے ہیں؟حیران کن جواب
البرٹ اور برنارڈ نامی لڑکوں کی دوست شیرل ہے جس کی سالگرہ کے دن کے بارے میں دونوں جاننا چاہتے ہیں۔ شیرل دونوں کو بتاتی ہے کہ اس کی سالگرہ کی دس ممکنہ تاریخیں درج ذیل ہیں۔
مئی 15، مئی 16، مئی 19
جون 17، جون 18
جولائی 14، جولائی 16
اگست 14، اگست 15، اگست 17
اس کے بعد شیرل البرٹ کو صرف مہینہ جبکہ برنارڈ کو صرف دن بتاتی ہے۔
البرٹ کہتا ہے: مجھے پتہ ہے کہ برنارڈ کو بھی اس کا پتہ نہیں۔
برنارڈ کہتا ہے : پہلے تو مجھے پتہ نہیں تھا۔ لیکن اب میں جانتا ہوں۔
البرٹ کہتا ہے: تو پھر مجھے بھی پتہ ہے کہ شیرل کی سالگرہ کب ہے۔ تو اب آپ بتائیے کہ شیرل کی سالگرہ کب ہے؟
اگر آپ جواب ڈھونڈنے میں ناکام رہتے ہیں تو آپ کو بتایا جا رہا ہے کہ شیرل کی سالگرہ 16 جولائی ہے، مگر یہ جواب کیسے حاصل ہوا، یہ سوچنا آپ کا کام ہے۔