آپ کی غذ اء میں شامل وہ ایک خفیہ چیز جو آپ کا وزن بڑھا رہی ہے ،سائنسدانوں نے خبر دار کر دیا

آپ کی غذ اء میں شامل وہ ایک خفیہ چیز جو آپ کا وزن بڑھا رہی ہے ،سائنسدانوں نے ...
آپ کی غذ اء میں شامل وہ ایک خفیہ چیز جو آپ کا وزن بڑھا رہی ہے ،سائنسدانوں نے خبر دار کر دیا

  



نیویارک (نیوز ڈیسک) اس سے پہلے کہ ہم آپ کو بتائیں کہ روزمرہ خوراک کا کونسا خفیہ جزو آپ کو موٹا کر رہا ہے، ذرا اس بات پر غور کیجئے کہ آئس کریم، مایونیز، مارجرین اور دیگر ایسی خوراک گاڑھی اور بالائی کی طرح ملائم کیوں ہوتی ہے؟ جارجیا سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان بازاری غذاﺅں کو نرم و ملائم رکھنے کیلئے ان میں ایملسی فائر نامی کیمیکل ڈالے جاتے ہیں جو کپڑے دھونے والے ڈٹرجنٹ پاﺅڈر سے ملتی جلتی خصوصیات رکھتے ہیں۔ یہ کیمیکل غذاءکو مصنوعی ملائمت تو عطاءکرتے ہیں لیکن ساتھ ہی موٹاپے، ذیابیطس اور Colitis اینڈ Crohb's disease جیسی بیماریاں بھی پیدا کرتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:بادام بھگو کرکیوں کھانے چاہئیں؟انتہائی مفید معلومات

سائنسی جریدے ”نیچر“ میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے واضح کیا ہے کہ غیر معمولی گاڑھے پن اور ملائمت والی بازاری غذاﺅں میں پایا جانے والا ایملسی فائر ہی وہ خفیہ جزو ہے جو لوگوں کو نہ صرف بڑے پیمانے پر موٹا کر رہا ہے بلکہ دیگر کئی خطرناک بیماریاں بھی پیدا کر رہا ہے اور ہمیں اس سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...