گرتے بالوں کے بارے میں وہ جھوٹ جنہیں آپ سچ سمجھتے ہیں

گرتے بالوں کے بارے میں وہ جھوٹ جنہیں آپ سچ سمجھتے ہیں
گرتے بالوں کے بارے میں وہ جھوٹ جنہیں آپ سچ سمجھتے ہیں

  



نیویارک(نیوزڈیسک)کچھ باتیں جھوٹ ہوتی ہیں لیکن وہ اتنے تواتر کے ساتھ بتائی جاتی ہیں کہ ہم انہیں سچ ماننے لگتے ہیں۔آئیے آپ کو سر کے بالوں کے بارے میں چند ایسی باتیں بتاتے ہیں جنہیں غلط ہونے کے باوجود آپ سچ سمجھتے ہیں۔

اے سی اور بالوں کی خرابی

اکثر ہمیں کہا جاتا ہے کہ اے سی میں بیٹھنے سے بال گر جاتے ہیں۔اے سی میں بیٹھنے سے جلد خشک ہوجاتی ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اے سی میں بیٹھنے سے بال گر جاتے ہیں۔سائنسی طور پر بھی اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔

مزید پڑھیں: اس خوبرو خاتون پر مردکس حرکت کے عوض ڈالروں کی بارش کرتے ہیں ؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ہر روز بال گرنے کے نقصانات

اکثر سمجھا جاتا ہے کہ اگر آپ کے بال روز گر رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت جلد گنجے ہوجائیں گے لیکن ایسا ہرگز نہیں۔اگر آپ روزانہ 100بال تک کھو رہے ہیں تو یہ کوئی خطرے کی بات نہیں لیکن اگر اس سے زیادہ بال گررہے ہوں تو پھر ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

بال سیدھے کرنے سے گر جاتے ہیں

اکثر کہا جاتا ہے کہ اگر بالوں کو سیدھا کروایا جائے تو وہ گر جاتے ہیں لیکن اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

سر کی مالش

اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ سر کی مالش کرنے سے بال گرنا کم ہوجاتے ہیں لیکن سائنسی طورپر اس کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

بال کٹوانے سے موٹے بال

اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بال کٹوانے سے موٹے بال آتے ہیں حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں۔چونکہ بالوں کی جڑیں موٹی ہوتی ہیں لہذا بال کٹوانے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ موٹے بال اگ رہے ہیں۔

گنجے پن کا کوئی علاج نہیں

ایسا ہرگز نہیں کیونکہ سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اب گنجے پن کا علاج کوئی مشکل نہیں رہا۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...