لوگ ٹائلٹ میں موبائل فون کیوں استعمال کرتے ہیں؟ جدید تحقیق نے معمہ حل کردیا

لوگ ٹائلٹ میں موبائل فون کیوں استعمال کرتے ہیں؟ جدید تحقیق نے معمہ حل کردیا
لوگ ٹائلٹ میں موبائل فون کیوں استعمال کرتے ہیں؟ جدید تحقیق نے معمہ حل کردیا

  



بوسٹن (نیوز ڈیسک) ٹوائلٹ میں بیٹھ کر ٹیکسٹ میسج پڑھنا اور بھیجنا اکثر لوگوں کے لئے معمول کی بات بن چکی ہے لیکن دلچسپ سوال یہ ہے کہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں۔

امریکا کی پین سٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نفسیات نے اس موضوع پر تحقیق کی تو تقریباً 35 فیصد لوگوں نے ٹوائلٹ میں بیٹھ کر ٹیکسٹ میسج دیکھنے اور ان کے جواب دینے کا اعتراف کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رویے کی وجہ ارتقائی نوعیت کی ہے جس کی بنیاد جنگل کے دور کے انسان میں چمک اور حرکت کی طرف فوری متوجہ ہونے کا رویہ ہے۔ قدیم دور کے انسان کو جنگلی جانوروں کے حملے کا ہمیشہ خطرہ رہتا تھا لہٰذا ہمارے دماغ کا ارتقاءاس طرح سے ہوا ہے کہ جب بھی ہم کوئی روشنی چمکتی دیکھتے ہیں یا کوئی تیز آواز سنتے ہیں تو اپنا کام چھوڑ کر فوراً اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔

این اے 246 ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب

موبائل فون کی گھنٹی اور اس کی سکرین کی چمک بھی ہمارے دماغ میں جنگلی درندوں سے لاحق خطرات کی یاد تازہ کرتی ہے اور ہم ٹوائلٹ میں اپنے اہم ترین کام سے توجہ ہٹا کر موبائل فون کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں اور جب تک میسج دیکھ نہیں لیتے یا جواب بھیج نہیں دیتے ہمیں قرار نہیں آتا۔ یہ تحقیق جریدے ”سائنس جرنل“ میں شائع کی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...