دنیا بھر کے نوجوان فیس بک کا استعمال کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ تحقیق کاروں نے ایسی حیران کن وجہ بتادی جس کا ہم کبھی سوچ بھی نہ سکتے تھے

دنیا بھر کے نوجوان فیس بک کا استعمال کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ تحقیق کاروں نے ایسی ...
دنیا بھر کے نوجوان فیس بک کا استعمال کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ تحقیق کاروں نے ایسی حیران کن وجہ بتادی جس کا ہم کبھی سوچ بھی نہ سکتے تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان اور نوعمر لوگ تیزی سے فیس بک چھوڑ رہے ہیں اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی طرف مائل ہورہے ہیں۔
ادارے Halifax کے لئے کی گئی Opinium Research کی تحقیق میں دریافت ہوا ہے کہ 16 سے 34 سال عمر کے افراد اپنے والدین یا بزرگوں کی فیس بک پر موجودگی کی وجہ سے اس مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹ کو چھوڑ رہے ہیں۔ سروے کے مطابق 55 سال سے زائد عمر کے تقریباً 60 فیصد لوگ فیس بک کے رکن بن چکے ہیں اور والدین عموماً فیملی سے رابطے میں رہنے اور تصاویر شیئر کرنے کے لئے فیس بک کا استعمال کرتے ہیں۔ والدین کی خاندان سے رابطے کی کوشش ہی وہ وجہ ہے جو نوعمر افراد کو فیس بک سے دور بھگا رہی ہے۔

سٹیشنز ماسٹرز کی اسامیاں اپ گریڈ ہوں گی ،ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی
 سروے میں معلوم ہوا ہے کہ اکثر نوجوان اپنی فیملی کے بزرگوں اور خصوصاً والدین کو اپنے فیس بک فرینڈز میں شامل کرنا پسند نہیں کرتے اور اب یہ رجحان زور پکڑ رہا ہے کہ نوجوان اس ویب سائٹ کو چھوڑ کر انسٹا گرام، سنیپ چیٹ اور ٹویٹر جیسی ویب سائٹوں کی طرف مائل ہورہے ہیں۔ ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو ایک وقت آئے گا کہ فیس بک صرف ادھیڑ عمر اور عمر رسیدہ افراد کی پسندیدہ ویب سائٹ بن کر رہ جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -