سینئر وائس پریزیڈنٹ پاکستان جنوبی افریقہ ایسوسی ایشن کی بریگیڈئیر خوبو شیانے سے ملاقات

سینئر وائس پریزیڈنٹ پاکستان جنوبی افریقہ ایسوسی ایشن کی بریگیڈئیر خوبو ...
سینئر وائس پریزیڈنٹ پاکستان جنوبی افریقہ ایسوسی ایشن کی بریگیڈئیر خوبو شیانے سے ملاقات

  



جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) گزشتہ روز سینئر وائس پریزیڈنٹ پاکستان جنوبی افریقہ ایسوسی ایشن امانت علی تارڑ نے پریٹوریا میں بریگیڈئیر خوبو شیانے سے ملاقات کیاور ملکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے میں ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کے جان و مال کو محفوظ رکھنے کی اپیل کیاور اس موقع پر بریگیڈئیر خوبو شیانے نے امانت علی تارڑ کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایااور انہیں کہا کہ ہماری پولیس ہر طرح کے حا لات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور حا لات کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے تیار ہے امانت علی تارڑ نے ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شر پسند لوگ ہر ملک میں موجود ہوتے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ ان کے ملک میں مزید خوشحالی آئے انہوں نے مزید کہا کہ جنوبہ افریقہ میں ہونے والی بدمزدگی اور اس صورتحال پر ہماری کمیونٹی نظر رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں ہم ایک اجلاس بلائیں گے جس میں رکشن برگ، رترج دل، ڈپس لوٹ،رنکووا،شیشن گووا، ماما لوڈی اور گردونواح کی لوکشینوں میں بزنس کرنے والے پاکستانیوں کی جان ومال کی حفاظت پر تبادلہ خیال ہو گا ۔

مزید : عالمی منظر