انتہا پسند وں کی جانب جنسی تشدد ایک جنگی حربہ ہے :اقوام متحد ہ

انتہا پسند وں کی جانب جنسی تشدد ایک جنگی حربہ ہے :اقوام متحد ہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں آئی ایس ایس گروپ اور بوکو حرام سمیت انتہاپسندوں کی جانب سے جنسی زیادتی، جنسی غلامی اور جبری شادی خوفناک تعداد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ سیکریٹری جنرل بان کی مون کی جانب سے جاری ہونے والی اس رپورٹ میں سلامتی کونسل پر زور دیا گیا کہ وہ جنسی تشدد کو ناصرف جنگی حربے کے طور پر بلکہ دہشت کے حربے کے طور پر بھی تسلیم کرے۔ رپورٹ میں عراق، شام، صومالیہ، نائجیریا، مالی، لیبیا اور یمن میں انتہا پسند نظریات کو فروغ دینے والے گروہوں سمیت مسلح گروپس کی جانب سے جنسی تشدد کے ارتکاب پر ’’گہری تشویش‘‘ کا اظہار کیا گیا ۔اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی ایس، بوکوحرام، الشباب، انصار دین اور القاعدہ سے منسلک تنظیموں کی حوصلہ شکنی اور ان کی تباہی جنسی تشدد سے منسلک تنازعات کے خلاف لڑائی کا ایک حصہ ہے۔رپورٹ میں 19 ملکوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جہاں جنسی تشدد کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -