افغانستان کے صدر رواں ما ہ بھارت کا دورہ کریں گے
کابل (اے پی پی) افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی رواں ماہ کے دوران بھارت کا دورہ کریں گے۔ افغان میڈیا کے مطابق گذشتہ سال ستمبر میں صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ ان کی اہلیہ ایک روز قبل بھارت کے دورہ پر نئی دہلی پہنچی ہیں اور انہوں نے بھارتی وزیرمملکت برائے امورخارجہ سشما سوراج سے ملاقات بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر اشرف غنی نے اس سے قبل پاکستان ، چین اور سعودی عرب کے سرکاری دورے کئے ہیں۔