دبئی ٗفرانسیسی باشندے نے بلند ترین عمارت کو سر کرلیا

دبئی ٗفرانسیسی باشندے نے بلند ترین عمارت کو سر کرلیا

  



دبئی(این این آئی) دبئی میں فرانسیسی باشندے نے بلند ترین عمارت کو سر کرلیا،75منزلہ عمارت سر کرنے کے اس مظاہرے کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد پہنچی میڈیا رپورٹ کے مطابق 52سالہ ایلین نے دبئی میں واقعہ دنیا کی سب سے بڑی بل کھاتی عمارت کیان ٹاور کو سر کرلیا، 75 منزلہ عمارت پر یہ کمال ہوتا دیکھ کر سب دنگ رہ گئے،اس خطرناک مظاہرے کو دیکھنے عوام کی بڑی تعداد پہنچی، جنہوں نے ایلین کے بہادری کے مناظر کی تصاویر بھی لیں، ایلین رابرٹ اس سے پہلے برج خلیفہ سمیت دوسو سے زائد بلند عمارتیں سر کرچکاہے ۔

ایلین کا نک نیم بھی اسپائیڈر مین رکھ دیا گیا

مزید : عالمی منظر


loading...