کانگریس کو ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کو منظور یا مسترد کرنے کا اختیار حاصل ہوگا،امریکی صدر

کانگریس کو ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کو منظور یا مسترد کرنے کا اختیار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کو ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والے معاہدے کا جائزہ لینے اور اسے منظور یا مسترد کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے اس بل کی مخالفت ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بل امریکی کانگریس میں موجود دونوں جماعتوں کے ارکان کی جانب سے پیش کیا گیاتھا اور اسے سینیٹ کی اورخارجہ کی کمیٹی سے بھی متفقہ طور پر منظور کرایا گیا تھا جبکہ صدر اوباما نے بل پر دستخط کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ واضح رہے کہ ایران پر امریکا اور یورپی یونین کی عائد پابندیوں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا لیکن اگر ایران نے معاہدے کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہ کیا تو پابندیاں دوبارہ عائد کردی جائیں گی۔

مزید :

عالمی منظر -