دو روسی جہازوں کو روکنے کے لیے برطانوی جنگی جہازوں نے کارروائی کی ہے ٗوزارت دفاع
لندن (این این آئی)برطانوی وزات دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک کی فضائی حدود کے قریب دو روسی جہازوں کو روکنے کے لیے برطانوی جنگی جہازوں نے کارروائی کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب برطانیہ میں نیٹو افواج کی مشقیں جاری ہیں۔ایک بیان میں وزارتِ دفاع نے کہاکہ روسی جہازوں کے برطانوی فضائی حدود کے قریب آنے پر انھیں روکنے کیلئے ٹائفون جنگی جہازوں کو کارروائی کیلئے بھیجا گیا۔وزاتِ دفاع نے واضح نہیں کیا ہے کہ ان طیاروں کو کہاں روکا گیا۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب روسی طیارے برطانوی فضائی حدود کے قریب آئے ہوں بلکہ اس سے پہلے بھی اس طرح کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔روسی وزاتِ دفاع نے ابھی تک اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم ماضی میں اس طرح کے واقعات کے بعد روس کا موقف رہا ہے کہ اس کے طیارے معمول کی پرواز پر تھے۔