جنوبی کوریا میں گذشتہ سال ڈوبنے والے بحری جہاز کے مسافروں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد

جنوبی کوریا میں گذشتہ سال ڈوبنے والے بحری جہاز کے مسافروں کی یاد میں دعائیہ ...

  



سیول(اے پی پی) جنوبی کوریا میں گذشتہ سال ڈوبنے والے بحری جہاز کے مسافروں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقادکیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تقریب میں مسافروں کے لواحقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں حادثہ کی جگہ پر پھول نچھاور کئے اور آنسوؤں اورسسکیوں کے ساتھ اپنے پیاروں کو یاد کرتے رہے۔

تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔ مسافروں کے لواحقین نے گذشتہ روز منعقد ہونے والی سرکاری دعائیہ تقریب کا بھی بائیکاٹ کیا۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت اس حادثہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی نہیں بناتی تب تک وہ احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور حکومتی بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس16 اپریل کو جنوبی کوریا میں ایک مسافر بحری جہاز ڈوبنے سے 304 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے جن میں زیادہ تعداد سکول کے بچوں کی تھی۔

مزید : عالمی منظر


loading...